صراط مستقیم کون ؟
سوال صراط مستقیم سے مراد کون ہیں ؟اور ان کی اطاعت کیوں ضروری ہے؟
ج امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ صراط مستقیم اللہ کی معرفعت کا راستہ ہے ۔اور یہ دو راستے ہیں ایک راستہ دنیا میں ہے اور ایک آخرت میں دنیا میں تو وہ امام ہےجس کی اطاعت مخلوق پر واجب کی گئی ہے اور آخرت میں راستہ وہ پل ہے جو جہنم پرہے دنیا میں جس نے امام کی معرفعت حاصل کرلی اور اس کی اطاعت کی وہ آخرت
میں پل آخرت سے آسانی سے گذر جائے گا اور جس نے دنیا میں امام کی معرفعت حاصل نہ کی آخرت میں پل آخرت سے اس کے قدم ڈگمگا جائیں گے اور جہنم میں گر جائے گا امام علی زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ اور حجت اللہ کے درمیان حجاب نہیں ہے اور نہ اللہ حجت سے درپردہ وحجاب ہوتا ہے ہم اللہ کے ابواب ہیں اور ہم صراط مستقیم ہیں اور ہم اس کے مخزن علم ہیں اور ہم اس کی وحی کی زبان اور مترجم ہیں اور ہم ارکان توحید ہیں اور ہم اس کے خزانہ اسرار ہیں ۔
تمام قرآنی حروف مقطعات جمع کرکے ان میں سے مکررحروف گرادیئے جائیں توچودہ حروف باقی رہتے ہیں جن سے یہ عبارت بنتی ہے ۔ صراط علی حق نمسکہ علی کا راستہ
حق ہے جس کی ہم پیروی کرتے ہیں ۔فرمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ القرآن مع علی و علی مع القرآن قرآن علی کے ساتھ ہے اور علی قرآن کے ساتھ ہیں ۔ اور قرآن مجید کے بارےمیں ارشاد خداوندی ہے کہ الم ذلک الکتاب لا ریب فیہ الم قرآن وہ کتاب ہےجس میں ذرہ بھر کا بھی شک نہیں ہے ھدی للمتقین قرآن متقیوں کو ہدایت کرتی
ہے ۔ اب جو بھی ہدایت کا طالب ہے اس پر لازم ہے کہ وہ قرآن کی اطاعت کرے اسی طرح اہلبیت اطہار کی اطاعت کرنا بھی ہر طالب ہدایت کیلئے لازم ہے۔

(معرفتہ المعصومین بالقرآن صفحہ ۷ ؛)
No comments:
Post a Comment